کوآلمپور ،13؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ملائیشیا کی پولیس نے آج ہفتے کے روز بتایا کہ مختلف چھاپوں کے نتیجے میں مزید نو مشتبہ جنگجوؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان میں دو ایسے جنگجو بھی شامل ہیں، جو جولائی میں کوآلالمپور میں کیے گئے گرینیڈ بم حملوں میں ملوث تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی تھی۔ انسپکٹر جنرل خالد ابوبکر نے بتایا کہ ملائیشیا کی پولیس گزشتہ ہفتے کے دوران دو سو تیس مشتبہ جنگجوؤں کو گرفتار کر چکی ہے، جن میں تیس غیر ملکی بھی شامل ہیں۔